ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل ودھان سبھا حلقہ میں 250لوگوں کو گنگا کلیان منصوبے کے تحت امداد : رکن اسمبلی

بھٹکل ودھان سبھا حلقہ میں 250لوگوں کو گنگا کلیان منصوبے کے تحت امداد : رکن اسمبلی

Sat, 11 Nov 2017 22:32:49    S.O. News Service

بھٹکل:11/ نومبر (ایس اؤنیوز)گذشتہ ساڑھے چاربرسوں کی مدت میں بھٹکل ہوناور ودھان سبھا حلقہ کے 250لوگ گنگاکلیان منصوبے سے استفادہ کئے ہیں، جو بھٹکل حلقہ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہونے کا رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے دعویٰ کیا۔

وہ یہاں سنیچر کو تعلقہ پنچایت ہال میں مہرشی والمیکی پسماندہ طبقات ترقی بورڈ سے منظور گنگا کلیان یوجنا کے 20مستفیدین میں امدادی چک کی تقسیم کرنے کے بعد بات کررہے تھے۔ ایس سی ، پسماندہ بی ، ایس ٹی اور دیگر پسماندہ طبقات کے محکمہ جات سے گنگا کلیان منصوبہ جاری کیاگیا ہے۔ ہرایک مستفید کو 2.5لاکھ روپیوں کی امداد دی جاتی ہے ۔ امسال حکومت نے امدادی رقم میں اضافہ کرتے ہوئے 3لاکھ روپئے کیا ہے۔ بجلی کنکشن کے لئے زائد امداد کی ضرورت ہوتی ہے تو ہیسکام محکمہ کی طرف سے اس کو ادا کئے جانے کی بات کہی۔ جن کے پاس کم سے کم 1ایکڑ زرعی زمین ہے وہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتےہیں۔ رکن اسمبلی نے بھٹکل کے عوام سے میسر سہولت سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔ والمیکی ترقی بورڈ کے ڈائرکٹر وینکٹیش گونڈ اس موقع پر موجود تھے۔


Share: